آئی ایم ایف سے معاہدوں کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے،پیر اشرف

  آئی ایم ایف سے معاہدوں کا خمیازہ قوم بھگت رہی ہے،پیر اشرف

  



 فیروزوالہ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لاہورڈویژن کے جنرل سیکرٹری اوررکن پنجاب اسمبلی پیر محمداشرف رسول نے کہا کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے غلط معاہدے کا خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے۔حکومت نے آئی ایم ایف سے ناعاقبت اندیش معاہدہ کیا مرغیوں،کٹوں،انڈوں اور لنگر خانوں سے معیشت بہترنہیں ہوگی۔تبدیلی سرکار معاشی،خارجی پالیسیوں سمیت ہرمیدان میں مفلوج ہوچکی ہے، مسلم لیگ (ن) بڑھتی ہوئی مہنگائی اوربیروزگاری اورناقص حکومتی پالیسیوں کے خلاف میدان میں نکلے گی ان خیالات کااظہار انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا

مزید : میٹروپولیٹن 1