آٹا،چینی بحران نے حکومت کو بے نقاب کر دیا،محمود اختر

  آٹا،چینی بحران نے حکومت کو بے نقاب کر دیا،محمود اختر

  



فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم کے رہنما محمود اخترگورایہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو اپنا نام تبدیل کرکے تحریک بحران رکھ لینا چاہیے حکومتی ترجمان اپنی ہر ناکامی کا ملبہ سابقہ حکومتوں پر ڈالنے کا وطیرہ بدل لیں چور ڈاکو کے لقب دینے والے خود چور ڈاکو قراردیے جا چکے ہیں آٹے اور چینی کے بحرانوں نے نالائق حکومت کو بے نقاب کردیا ہے ملک میں پچاس فیصد آٹے اور چینی کی سپلائی دینے والا مافیا حکومتوں کی صفوں میں بیٹھا ہے، محمو داخترگورایہ نے کہا کہخودکوپارسااور سارے جہاں کو چور کہنے والے کی پارسائی کابھانڈاسپریم کورٹ نے بیچ چوراہے پھوڑڈالاہے۔

، شیخ رشید اگراب بھی استعفیٰ نہیں دیتاتویہ ریلوے کی بدقسمتی ہوگی ثابت ہوگیاکہ موجودہ حکومت ٹک ٹاک اور ٹیکوں پر چل رہی ہے،عمران خان کو ٹیکے لگانے کا وقت گزر گیا بین القوامی ادارے کہہ رہے ہیں موجودہ حکومت کرپٹ ہے،حکومت کی پہچان صرف بحران ہیں،عمران خان کا ہر دن پاکستان کیلئے مشکل ترین ثابت ہورہا ہے، دوسروں کو چور چور کہنے والے اپنی کارکردگی کے بارے کو عوام کو بتائیں کہ انہوں نے ڈیڑھ سال میں ان کیلئے کیاکیااورکیاکرنے کاارادہ رکھتے ہیں جس شخص کے پاس ماسوائے مخالفین کوپکڑکرجیلوں میں بندکرنے کے اورکوئی ویژن نہ ہووہ ایک تنکابھی ادھرسے ادھرنہیں کرسکتا،انہوں نے مزیدکہا کہ اقتدارمیں آنے کے بعدعمران نیازی نے ایک ہی سچ بولا اور نہ آئندہ سچائی کی توقع کی جاسکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1