اے سی تبریز مری کا دورہ سروسز ہسپتال،طبی سہولیات کا جائزہ لیا

اے سی تبریز مری کا دورہ سروسز ہسپتال،طبی سہولیات کا جائزہ لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے سروسز ہسپتال کا دورہ کیا۔انہوں نے ہسپتال میں ڈاکٹروں اور سٹاف کی حاضری، ادویات کے سٹاک، ادویات کی فوری دستیابی، لیبر روم، ایمرجنسی روم، گائنی اور دیگر انتظامی امور کو چیک کیا۔تمام ڈاکٹرز اور سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھے۔انہوں نے ہسپتال میں آؤٹ ڈور مریضوں کا بھی جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے ہسپتال میں بیڈشیٹس کو بھی فوری تبدیل کرنے اورہسپتال میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بھی چیک کیا۔انہوں نے انتظامیہ کو صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مزید بہتر اورمریضوں سے حسن پیار اور محبت سے پیش آنے کی ہدایت کی۔اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے کہا کہ مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں