ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن آرگنائزیشن کا مقامی سکول میں میڈیکل کیمپ

ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن آرگنائزیشن کا مقامی سکول میں میڈیکل کیمپ

  



لاہور(پ ر)ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن آرگنائزیشن کے زیراہتمام ڈاکٹر راشد رشید کی زیر نگرانی سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فیکٹری ایریا میں شاہدرہ میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیااس موقع پر مقامی افراد اور بچوں کے مفت ٹیسٹ کرنے کے ساتھ ادویات بھی تقسیم کی گئیں،ڈاکٹروں کی پوری ٹیم نے مقامی افراد کو بیماریوں سے بچنے کیلئے بھی آگاہی دی،اس موقع پر ڈاکٹررشید نے کہا کہ طبی سہولیات کی فراہمی ہماری تنظیم کا اولین مقصد ہے،شاہدرہ سمیت دوسرے علاقوں میں کیمپ لگا کرعوام کومیڈیکل ٹیسٹوں اور مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جاتی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1