طویل بندش کے بعد سی این جی آج صبح بحال کردی جائیگی

طویل بندش کے بعد سی این جی آج صبح بحال کردی جائیگی

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز ایک ہفتے کے طویل وقفے کے بعد اتوار کی صبح 7 بجے کھول دیے جائیں گے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز اتوار 9 فروری کو 7 بجے شب تک 12 گھنٹوں کے لیے کھولے جائیں گے۔ ایس ایس جی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی کو مختلف گیس فیلڈز سے موصول ہونے والی گیس کی مقدار انتہائی کم ہے جس کا سبب ایس ایس جی سی کا لائین پیک بری طرح متاثر ہے، گیس پریشر انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کمپنی کو گھریلو صارفین کو گیس پہنچانے میں سخت مشکلات کا سامنا ہے، علاوہ ازیں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صوبائی کوآرڈینیٹر سمیر تجمل نے بتایا کہ قدرتی گیس کی طویل دورانیے کے وقفے کے بعد سپلائی بحال کرنے کی پالیسی نے سی این جی اسٹیشنز میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے 25 ہزار سے زائد ورکروں کو بے روزگار کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ اول