تعلیمی وفود نے ایوان قائداعظم اور کارکنان کے دورے کئے

    تعلیمی وفود نے ایوان قائداعظم اور کارکنان کے دورے کئے

  



لاہور (پ ر)سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ تکیہ لہری شاہ‘ اچھرہ‘لاہورکی طالبات اور اساتذہ نے نظریہئ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ شاہراہِ قائداعظمؒ لاہور اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘گارڈن ٹاؤن‘لاہورکی طالبات اور اساتذہئ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہئ پاکستان‘ جوہر ٹاؤن‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔

دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ وسن پورہ سکیم نمبر 2‘لاہور‘گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول‘ چاہ میراں‘لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ بستی سیدن شاہ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول‘ رانا ٹاؤن‘فیروزوالہ‘سٹار ایجوکیشنل کمپلیکس‘شاہ خالد ٹاؤن‘فیروزوالہ کا وزٹ کیا۔ ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوان قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 646تھی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1