مودی کافلسفہ سیاست نہایت خطرناک فتنہ ہے،جان محمد رمضان

مودی کافلسفہ سیاست نہایت خطرناک فتنہ ہے،جان محمد رمضان

  



لاہور(پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پنجاب کے سینئر نائب صدر جان محمد رمضان نے کہا ہے کہ مودی مائنڈ سیٹ نے دنیا کواپ سیٹ کردیا۔مودی کافلسفہ سیاست درحقیقت نہایت خطرناک فتنہ ہے جس نے انسانیت اورعالمی امن کوخطرے میں ڈال دیا۔مقتدرقوتیں لفاظی چھوڑیں اور دوٹوک اندازمیں مودی کامحاسبہ کریں کیونکہ اگرخدانخواستہ دوایٹمی ملکوں کے درمیان جنگ چھڑگئی تو دنیا کاکوئی ملک اس آگ سے محفوظ نہیں رہے گا۔

شیرخوار بچوں اورخواتین سمیت دنیا کے کئی ارب انسانوں کوانتہاپسندنریندرمودی کے رحم وکرم پرنہیں چھوڑاجاسکتا۔ نریندرمودی نے اکھنڈ بھارت کا شیرازہ بکھیردیا، بھارتی عوام نے شہریت بل مستردکردیا۔جس وقت تک بھارت کی باگ ڈور مودی کے ہاتھوں میں ہے اس وقت تک اسے کسی بیرونی دشمن کی ضرورت نہیں۔ وہ ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔جان محمد رمضان نے مزید کہا ہے کہ مودی کئی دہائیوں تک چائے بیچتارہا مگر اب اس نے جنگ کا''چورن'' بیچنا شروع کردیا ہے۔مودی نے اپنے اقتدار کے دوام اوراستحکام کیلئے دانستہ بھارت میں انتہاپسندی کوفروغ دیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں سمیت کسی اقلیت کے لوگ محفوظ نہیں۔ اقتدارپرست مودی کی جہالت اورحماقت دنیا کوایٹمی جنگ کی آگ میں جھونک سکتی ہے۔ پاکستان کیخلاف بھارتی بلیم گیم میں کوئی دم نہیں، دنیا کوسچائی تک رسائی سے نہیں روکاجا سکتا۔پاکستان کوتنہاکرتے کرتے بھارت خودتنہااوررسواہوگیا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے باشعورشہری اپنے پردھان منتری نریندر ومودی کے بیانیہ سے ہرگز متفق نہیں ہیں۔ امن کاعلمبردارپاکستان اپنے پڑوسی سے جنگ نہیں چاہتا تاہم اگر بھارت مہم جوئی سے بازنہ آیاتواس کانام ونشان تک مٹادیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1