قبضہ مافیا اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی، 6فلیٹ واگز ا، 8دکاندار گرفتار

  قبضہ مافیا اور منافع خوروں کیخلاف کارروائی، 6فلیٹ واگز ا، 8دکاندار گرفتار

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران قبضہ مافیا گروپ کے خلاف متحرک ہیں۔ڈپٹی کمشنر دانش افضال کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نیلیبر کالونی رائیونڈ میں فلیٹس پر غیر قانونی طور پر قبضہ جمائے قبضہ مافیا گروپ کے خلاف آپریشن کیا۔06 فلیٹس کو قبضہ مافیا سے چھڑوا لیا گیا اورفلیٹس کو اصل حقداروں کے سپرد کر دیا گیا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے کی کسی کواجازت نہیں دی جائے گی۔ دریں اثناء پرائس کنٹرول کی گزشہ روز کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ 227 مقامات کو چیک کیا گیا،39 خلاف ورزیاں پائی گئیں،38 ہزار 500 روپے کے جرمانے اور 08 مقدمات کا اندراج کرواکر08 افراد کو حراست میں لیاجبکہ07 کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1