تبدیلی کا مزہ چکھ لیا،اب مڈٹرم الیکشن ناگزیر ہیں،عظمیٰ بخاری

  تبدیلی کا مزہ چکھ لیا،اب مڈٹرم الیکشن ناگزیر ہیں،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ تبدیلی کا مزہ قوم نے چکھ لیا اب مڈٹرم الیکشن کے سوا دوسرا کوئی حل نہیں رہا۔بزدار صاحب آپ کی کارکردگی نے عوام کے ساتھ آپ کے اتحادیوں کو بھی مایوس کیا ہے۔بنی گالہ کے تعویز گنڈے بھی بزدار صاحب کیلئے مزید کارآمد ثابت نہیں ہورہے۔،مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر ردعمل میں کہاعوام روٹی مانگ رہے ہیں اور حکمران کہتے ہیں ہمارے پیسے نہیں ہیں۔

عمران خان اور عثمان بزدار ایک ہی سکے کے دو رخ ثابت ہوئے ہیں۔حکومتی اتحادیوں کو اپنے سیاسی مستقبل کا جلد فیصلہ کرنا ہو گا۔اتحادی جماعتیں جتنا زیادہ وقت ضائع کرینگی ان نااہل حکمرانوں کے ہاتھوں اتنی ملک کی بردبادی ہو گی۔عمران خان بلی چوہے کا کھیل کھیلنا بند کریں اور گھر جائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1