تخت بھائی فیسٹیول رنگارنگ تقریبات کا آغاز

تخت بھائی فیسٹیول رنگارنگ تقریبات کا آغاز

  



تخت بھائی (نما ئندہ پاکستان)تخت بھائی کی تاریخ میں منعقد ہونے والا پہلی بار فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب کا باضابطہ افتتاح گزشتہ رات ڈپٹی کمشنر مردان عابد خان وزیر اور دیگر حکام نے کی۔اس موقع پر پروگرام کے آرگنائزر ا سسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء،اسسٹنٹ کمشنر مردان میڈم گل بانو، وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان، پنجاب ریجمینٹ سنٹر مردان کے کمانڈنٹ برگیڈیئرشاہد یونس،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرز تخت بھائی فرمان علی،قیصر خان کنڈی،اے ایس پی وقار عظیم کھرل، ریسیکیو1122 مردان کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کمال شاہ، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر مردان سید علی بخش،تحصیل ہیڈکواٹر تخت بھائی کے ایم ایس ڈاکٹر کچکول،ٹی ایم او نور شاہ علی کے علاوہ اعلیٰ سول اور سرکاری حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جبکہ اس موقع پر سابق ضلعی ناظم احتشام خان ایڈوکیٹ، نائب ناظم اسد خان کشمیری،انجمن تاجران ضلع مردان کے صدر احسان باچا، مرکزی انجمن تاجران تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی معزاللہ خان، جنرل سیکرٹری حاجی شیر قیوم مست خیل،سینئر نائب صدر حاجی خالد خان مہمند،سٹی صدر حاجی طارق خان، مینا بازار کے صدر حاجی آفتاب مہمند، جنرل سیکرٹری میاں معرفت شاہ، بار ایسوسی ایشن تخت بھائی کے صدر قمر زمان خان ایڈو کیٹ، سابق تحصیل کنونیئرجاوید اقبال،پی پی پی تحصیل تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری عرفان مہمند،سابق صوبائی وزیر خوراک فضل ربانی ایڈوکیٹ،پی پی پی مردان ڈویژن کے سیکرٹری انفارمیشن ابراہیم سید یوسفزئی، تحریک تحفظ تخت بھائی کے چیئرمین عبدالستار تاجک ایڈوکیٹ، یوتھ پارلیمنٹ کے چیئرمین الحاج سرداراز خان،سابق ایم پی اے میاں نادر شاہ، پشتو زبان کے معروف شاعر اور ادیب حسین احمد صادق کے علاوہ بڑی تعداد میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔فیسٹیول کی رنگا رنگ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہو ئے وفاقی وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے جشن تخت بھائی کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔اور اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی ثوبیہ ضیاء اور اسکی پوری ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا کہ اس سے مقامی صنعت کو مزید فروع ملے گی۔بلکہ خواتین اور بچوں کی تفریخ کے بھی مواقع ملے گی۔انھوں نے ہر سال سرکاری سطح پر جشن تخت بھائی منانے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل معزز مہمانوں کو پھولوں کے تخائف دیئے گئے۔جشن تخت بھائی فیسٹیول میں پشتو زبان کے معروف گلو کاروں اور شاعروں نے اپنے فن کا مظاہر کیا جس سے شرکا ء بے حد لطف اندوز ہوئے۔

مزید : صفحہ اول