ایم اے پاس رکشہ ڈرائیور کو ایک لاکھ کا امدادی چیک مل گیا

ایم اے پاس رکشہ ڈرائیور کو ایک لاکھ کا امدادی چیک مل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(جنرل رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزادار کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور نے اچھرہ کے رہائشی محمد سلیم کو ایک لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا ہے۔ایم اے انگلش پاس رکشہ ڈارئیور محمد سلیم نے چند دن قبل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اپنی تعلیم اور حالات کے بارے میں بتایا تھا جس پر وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ لاہور کو اس کی مالی امداد کرنے کی ہدایت کی۔


اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے محمد سلیم کو چیک دیا۔