پی ٹی آئی اور پی پی کے درمیان کرپشن کا مقابلہ ہے،الطا فشاہد

پی ٹی آئی اور پی پی کے درمیان کرپشن کا مقابلہ ہے،الطا فشاہد

  



 لاہور(پ ر)پاک سر زمین پارٹی برطانیہ کے صدرچوہدری محمد الطاف شاہد نے کہا ہے کہ پاکستان میں اوپرسے نیچے تک ہرطرف نااہل ٹولے کاراج اورجھوٹ کارواج ہے۔وفاق اورصوبوں کے وزراء بدعنوان ہونے کے ساتھ ساتھ بدزبان بھی ہیں۔پی ٹی آئی اورپی پی پی کے درمیان کرپشن کرنے کامقابلہ ہے،دونوں حکمران پارٹیوں کے لوگ دونوں ہاتھوں سے قومی وسائل سمیٹ رہے ہیں۔

وفاق سے صوبوں تک میں حکمران'' ایک پیج'' نہیں بلکہ ''پیٹ ''کی بنیادپراکٹھے ہیں۔بے رحم احتساب اورووٹ کوعزت دو کابیانیہ دفن ہوگیا۔پی ایس پی کی سرفروش اورفرض شناس قیادت ان تمام مافیاز کاگٹھ جوڑ توڑے گی جوپاکستان کونوچ اورپاکستانیوں کاخون چوس رہے ہیں۔ وہ پارٹی آفس میں ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ سینئر نائب صدر مرزافیصل محمود،سابق جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر،جوائنٹ سیکرٹری عمران خان نے بھی سیمینار سے خطاب کیا۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے نزدیک ریاست یتیم ہے جبکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کویرغمال بنایا ہوا ہے۔مادروطن پاکستان کوان چوروں،نوسربازوں اورشعبدہ بازوں کے رحم وکرم پرکس طرح چھوڑاجاسکتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1