ایڈز، ہیپاٹا ئٹس اور ٹی بی کے رجسٹر ڈ مریضوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کا فیصلہ

  ایڈز، ہیپاٹا ئٹس اور ٹی بی کے رجسٹر ڈ مریضوں کو ہیلتھ کارڈ دینے کا فیصلہ

  



لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تمام ورٹیکل پروگرامزکے رجسٹرڈمریضوں کومیڈیسن ہیلتھ کارڈزجاری کرنے کاحکم دیدیا۔ صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ حکم محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمیں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) عثمان یونس، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، تمام ورٹیکل پروگرامزپنجاب ایڈزکنٹرول پروگرام، پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام اورپنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے پراجیکٹ ڈائریکٹرز ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیرصحت نے تمام ورٹیکل پروگرامز کے تحت رجسٹرڈمریضوں کودی جانے والی ادویات اورعلاج معالجہ اوراوورآل کارکردگی سمیت ہیومن ریسارس کاجائزہ لیا۔صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ پنجاب ٹی بی کنٹرول پروگرام، پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام اورپنجاب ایڈزکنٹرول پراگرام کے تحت تقریباپانچ لاکھ مریضوں کومفت ادویات اورعلاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔تمام ورٹیکل پراگرامزمیں رجسٹرڈمریضوں کی تصدیق کاعمل بھی شروع کیاجارہاہے۔

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرمریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات بارے ڈیش بورڈکابھی ازسرنوجائزہ لے۔محکمہ میں التواکاشکارمختلف کیسز میں تحقیقات جلدمکمل کی جائیں۔ ڈاکٹریاسمین راشدنے کہا کہ ناقص کارکردگی کے حامل پراجیکٹ ڈائریکٹرکوگھربھیج دیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب کے تمام ورٹیکل پروگرامزکے تحت لاکھوں مریضوں کوریلیف دیاجارہاہے۔ ورٹیکل پروگرامزکے تحت ادویات اورعلاج معالجہ کی مفت سہولت حاصل کرنے والے تمام مریضوں کاڈیٹاموجودہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1