اسلام دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا،ہارون گیلانی

  اسلام دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہونا ہوگا،ہارون گیلانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور (پ ر) مسلمانوں کو درپیش مسائل کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم دنیا کی محبت میں گرفتار اور جہاد سے منہ موڑ چکے ہیں۔ مذہب وملت دشمنوں کا مقابلہ کرنے کیلئے باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر متحد ہو جانا چاہئے۔ آپس کی نا اتفاقی مسلمانوں کا سب سے بڑا چیلنج ہے، مسلم امہ کااتحادوقت کی ضرورت ہے۔ صہیونیت انتہاپسند مذہبی نظریات رکھنے والی تحریک کا نام ہے جس کا مقصد گریٹر اسرائیل کا قیام ہے اور یہ مسلمانوں کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے ایوان کارکنان تحریک پاکستان، لاہور میں منعقدہ فکری نشست بعنوان ”اُمت مسلمہ کو درپیش چیلنجز اور صہیونی عزائم“ کے دوران کیا۔ نشست کا اہتمام نظریہئ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا تھاجس کی صدارت سابق چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت و چیئرمین تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ چیف جسٹس (ر) میاں محبوب احمد نے کی۔


اس موقع پر نشست کے کلیدی مقرر سجادہ نشین درگاہ حضرت میاں میرؒ و رہبر ہدیۃ الہادی پاکستان پیر سید ہارون علی گیلانی، مرکزی نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مذہبی سکالر پروفیسر سیف اللہ خالد، ممتاز دانشور سلمان غنی، نائب ہبر ہدیۃ الہادی پاکستان پیر غلام رسول اویسی، رضیت باللہ خان، مفتی سید معرفت شاہ، ماہر قانون سردار عظیم اللہ میو، بیگم صفیہ اسحاق، فاروق خان آزاد سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔