حکومت میں بیٹھے مافیا نے عوام کا جینا حرام کر دیا،عزیز الرحمن چن

  حکومت میں بیٹھے مافیا نے عوام کا جینا حرام کر دیا،عزیز الرحمن چن

  



لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ حکومت میں بیٹھے مافیوں نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے عالمی منڈی میں پٹرول 20 فیصد تک سستا ہونے کے باوجود حکومت عوام کو کوئی ریلیف دینے کو تیار نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے لئے وبال جان بن چکی ہے آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم گرانا حکومت نے وطیرہ بنا لیا ہے تحریک انصاف کی حکومت پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی کا سبب بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت چھوٹے چھوٹے معاملات کو اس قدر الجھا دیتی ہے کہ ملک و قوم کو بین الاقوامی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کوئی ڈائریکشن نظر نہیں آ رہی تحریک انصاف باتوں سے زمین آسمان ایک کرنا چاہتی ہے حکومت کی اندرونی اور بیرونی محاز پر ناکامی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت کسی منصوبے پر کامیاب نظر نہیں آ رہی تحریک انصاف کی حکومت نے بی آر ٹی کی طرح اورنج لائن منصوبے کو بھی التواء کا شکار کر رکھا ہے روزانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1