تاجروں کے بہترین مسائل کا حل مشترکہ پلیٹ فارم ہے،نواز پپو
لاہور (سٹی رپورٹر)سینئر نائب صدر انجمن تاجران ہال روڈ حاجی نواز پپو نے کہا ہے کہ تاجروں کے مسائل کا بہترین حل ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے جو ان کی آواز کو لے کر ایوان اقتدار تک جائے،شناختی کارڈ کی شرط سمیت ایف بی آر کی جانب سے مسلط کردہ بیشتر مسائل ایسے ہیں جن کا حل اس وقت بہت ضروری ہے انہوں نے مزید کہا کہ میر ی یہ ہمیشہ سے اولین کوشش رہی ہے کہ تاجروں کی آواز بن کر صدائے احتجاج بلند کرنے میں سب سے آگے ہوں۔