ون ڈش کی خلاف ورز ی پر مینجر گرفتار،کیٹرنگ سامان ضبط

      ون ڈش کی خلاف ورز ی پر مینجر گرفتار،کیٹرنگ سامان ضبط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت کی ہدایات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ کے افسران ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر متحرک ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر تبریز مری نے شام نگر نزد چوبرجی اوپن میرج فنکشن کی چیکنگ کی ۔میرج ایکٹ کی خلاف ورزی پائی گئی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی تبریز مری نے کارروائی کرتے ہوئے کیٹرنگ اور دیگر سامان کو ضبط کروایااورمینجر کو موقع پر گرفتار کروایا۔ایف آئی آر کا اندراج بھی کروا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے۔