نوازشریف نے ہر دور میں معیشت کو مضبوط کیا،رانا ظفر اقبال

نوازشریف نے ہر دور میں معیشت کو مضبوط کیا،رانا ظفر اقبال

  



فیروزوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) ضلعی تنظیم کے رہنما راناظفراقبال نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے قوم کو خوشحال اور معیشت کو مضبوط کیالیکن چند نادیدہ اور ترقی کی دشمن قوتیں ہمیشہ محسن پاکستان میاں نواز شریف کے خلاف سازشوں میں مصروف رہیں اور مختلف سازشوں کے ذریعے محب وطن لیڈر میاں محمد نواز شریف کو اقتدار سے الگ کیا گیا۔

، میاں محمد نواز شریف کو اقتدار سے تو نکالا جا سکتا ہے مگر عوام کے دلوں سے کبھی نہیں نکالا جا سکتا۔

،انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے زائد عرصے میں موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی صفر ہے جس کی وجہ سے عوام کی پریشانیوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے مہنگائی‘ بے روز گاری نے عوام کی کمر توڑ دی ہے جبکہ تمام ادارے تباہی کے دہانے پر ہیں اور ملک کی معاشی و اقتصادی صورتحال انتہائی دگرگوں ہے عمران خان کے قوم کو دکھائے خواب چکنا چور ہوگئے ہیں حکمران عملی اقدامات کی بجائے عوام کو جھوٹے دلاسے دے رہے ہیں،انہوں نے مزیدکہاکہ عوام کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں، بے تحاشا مہنگائی اور بے روز گاری نے عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے، ہمارا دل آج بھی میاں محمد نواز شریف کے ساتھ دھڑکتا ہے اور جب تک سانسیں چل رہی ہیں میاں محمد نواز شریف اور اس کے جانثاروں کا ساتھ نبھائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1