تحریک انصافعوا م کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے،ملک حسن

  تحریک انصافعوا م کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہے،ملک حسن

  



لاہور(سٹی رپورٹر) شاہ عالم مارکیٹ کے رہنماملک حسن نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی مقامی قیادت اپنے اپنے حلقوں میں حکومت کے فلاحی منصوبوں سے زیادہ سے زیادہ شہریوں کو مستفید کرانے کے لئے ان کی مدد اور رہنمائی کرنے میں کوشاں ہے امید ہے کہ بہت جلد اس کے ثمرات عوام تک پہنچنا شروع ہو جائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی ترقی کا عمل پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت دن رات کوشاں ہے۔

مسلم لیگ کے قائد نواز شریف کی آپریشن کے لئے مریم صفدر اعوان کی موجودگی کو ضروری قرار دینا بلیک میلنگ ہے۔میاں صاحب کی سوچ پر حیرت ہے کہ بیٹوں کے بغیر ماں کی تدفین کر لی لیکن بیٹی کے بغیر آپریشن نہیں کروانا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1