واسا کو جدید مشینری مہیا کی جائے گی،شیخ امتیاز محمود

  واسا کو جدید مشینری مہیا کی جائے گی،شیخ امتیاز محمود

  



(پ ر)  وائس چیئرمین واسا شیخ امتیازمحمود نے کوالٹی کنٹرول ڈویژن کا دورہ کیا۔ اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول رانا عادل فاروق نے وائس چیئرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کوالٹی کنٹرول سب ڈویژن سیوریج، واٹر سپلائی کے پائپ، ریت، بجری، اینٹ اور دیگر مواد کی ٹیسٹنگ کرتی ہے۔ سیوریج میں ڈالے جانے والے پائپ، مین ہول کورز اور رنگز کی ہر طرح سے جانچ پڑتال کرکے انہیں فیلڈ میں لگایا جاتا ہے۔ اس موقع پر وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز محمودنے کہا کہ کوالٹی کنٹرول کہ بغیر کسی بھی کام کو معیاری طریقے سے انجام دینا ناممکن ہے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور جدید مشینری خریدنے کیلئے تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔

 تاکہ کوالٹی کنٹرول لیب کو جدید آلات سے لیس کیا جا سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1