سکول رجسٹرنگ اتھارٹی نے نئی کمیٹی تشکیل دے دی

سکول رجسٹرنگ اتھارٹی نے نئی کمیٹی تشکیل دے دی

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی زیر صدارت سکول رجسٹرنگ اتھارٹی کا اجلاس، 05 ایجنڈے پیش کرتے ہوئے گلشن راوی لائسیم سکول پر رپورٹ شکایت کا جائزہ لیا گیا۔سکولوں کی رجسٹریشن کا جائزہ لیا گیا۔ڈی سی لاہور نے پرائیویٹ سکولوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹس کے حوالے سے ایس ڈی او بلڈنگ کو جائزہ لینے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جن سکولوں کی نئے سرے سے رجسٹریشن یا ایکسٹینشن ہو گی وہ کیس پہلے کمیٹی کے پاس جائے گا۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ اس مقصد کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ کمیٹی میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی اوبلڈنگ، ڈی ڈی ای او ایجوکیشن زنانہ و مردانہ شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1