مہنگائی نے غریبوں کے ساتھ متوسط طبقہ کی بھی کمر توڑ دی،محمد اعظم

مہنگائی نے غریبوں کے ساتھ متوسط طبقہ کی بھی کمر توڑ دی،محمد اعظم

  



 لاہور (سٹی رپورٹر) خدمت گروپ کے پیٹرن انچیف محمد اعظم نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ کی بدترین مہنگائی نے غریب ہی نہیں متوسط عوام کی بھی کمر توڑ دی ہے۔ بجلی کی قیمت میں بار بار اضافہ کر کے اسے آسمانوں پر پہنچا دیا گیا ہے۔ ناقص پالیسیوں کے باعث مسائل سے دو چار ہیں۔ عوام مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں۔ پاک فوج کی کاوشوں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں سے ملک میں امن ضرور قائم ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کی اشد ضرورت ہے۔بجلی اور گیس کی قیمتوں میں کمی سے انڈسٹری کا پہیہ بھی چلے گا۔جب تک مہنگائی کم نہیں ہو گی تب تک پاکستان کے مسائل میں بھی کمی نہیں آئے گی۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1