یورپ ایٹمی ہتھیاروں پر قابو پانے میں کردار ادا کرے، فرانس

یورپ ایٹمی ہتھیاروں پر قابو پانے میں کردار ادا کرے، فرانس

  



پیرس(آئی این پی)فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے جوہری ہتھیاروں پر قابو پانے کے لیے یورپی یونین میں ایک اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا مطالبہ کیا۔ ایک بیان میں ماکروں نے خبردار کیا کہ اسلحہ کی نئی دوڑ میں یورپی ممالک صرف تماشائی بن کر نہیں رہ سکتے۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے الگ ہونے کے بعد اس یونین میں فرانس اب واحد ایٹمی طاقت ہے۔ جمعہ کو یہ بات انہوں نے جرمنی کے ایک سیاست دان کی تجویز کے جواب میں کہی، جس کے مطابق نیٹو یا یورپی یونین کو فرانس کے جوہری روک تھام کا کنٹرول سنبھالنا چاہیے۔

مزید : عالمی منظر