سعودی عرب برڈ فلو کاخدشہ، 35ہزار مرغیاں تلف

سعودی عرب برڈ فلو کاخدشہ، 35ہزار مرغیاں تلف

  



ریاض (اے پی پی) سعودی وزارت ماحولیات و پانی وزراعت کے مطابقدار الحکومت ریاض کے علاقے   حریملا کا پولٹری فارم برڈ فلو سے متاثر پایاگیا ہے‘۔ ’وزارت کے ماتحت ایمرجنسی ٹیموں نے آس پاس کے پولٹری فارمز کو برڈ فلوسے بچانے کے لیے 35 ہزار سے زیادہ متاثرہ مرغیوں کو تلف کیا ہے‘۔ وزار ت کے ترجمان ڈاکٹر عبداللہ ابا الخیل نے بتایاکہ  حریملا میں جس قسم کا برڈ فلو پایا گیا ہے وہ H5N8 ہے۔ یہ صرف پرندوں کو متاثر کرتا ہے۔ ان سے انسانوں میں منتقل نہیں ہوتا۔ یہ صحت عامہ کے لیے پرخطر نہیں ہے۔ ترجمان نے مملکت بھر میں مرغی فارموں کے مالکان سے پھر اپیل کی ہے کہ وہ اپنے یہاں حفاظتی تدابیر کا اچھی طرح سے خیال رکھیں اور لاپروائی سے کام نہ لیں۔

مزید : عالمی منظر