آسٹریلیا میں طوفانی بارشیں،آگ سے نمٹنے کی حکومتی کوششوں میں کمی

آسٹریلیا میں طوفانی بارشیں،آگ سے نمٹنے کی حکومتی کوششوں میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کینبرا (این این آئی)آسٹریلیا کے مشرقی ساحلی حصے میں طوفانی بارش سے جنگلات کی آگ سے نمٹنے والے فائر فائٹرز کو ریلیف مل گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طوفانی بارش کے باعث سڈنی میں سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،جہاں 24 گھنٹوں میں 60 ملی میٹر بارش رکارڈ کی گئی ہے۔سڈنی میں پیر تک 360 ملی میٹر تک بارش ہونے کا امکان ہے۔نیو ساوتھ ویلز میں اس وقت 42 مقامات پر جنگلات میں آگ لگی ہوئی ہے جبکہ فائر فائٹرز کا کہنا تھا کہ بارش کے نتیجے میں آگ پر قابو پانے میں آسانی ہوگی۔کوئنز لینڈ کے مختلف حصوں میں بھی بارش ہوئی ہے۔

مزید :

عالمی منظر -