ہائپر لوپ معاہدہ، ریاض، ابوظہبی کا سفر 48 منٹ میں طے ہو گا

ہائپر لوپ معاہدہ، ریاض، ابوظہبی کا سفر 48 منٹ میں طے ہو گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (اے پی پی) سعودی عرب کی وزارت نقل و حمل نے ’ورجن ہائپر لوپ ون‘ کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔الوطن اخبار کے مطابق ورجن ہائپر لوپ کمپنی کو سعودی عرب میں مسافروں اور سامان کی ترسیل کے لیے ہائپر لوپ ٹیکنالوجی کے استعمال کا جائزہ تیار کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا ہے۔ورجن ہائپر لوپ ون کی مجلس انتظامیہ نے کہا ہے کہ ہائپر لوپ کی بدولت ریاض اور جدہ کا سفر 46 منٹ، ریاض اور القدیہ کا سفر 5 منٹ، جدہ سے نیوم کا سفر 40 منٹ، ریاض اور ابوظہبی کا سفر 48 منٹ میں طے ہوگا۔اس معاہدے کے تحت سعودی عرب اور کمپنی ہائپر لوپ ٹیکنالوجی اورسائنس کے شعبے میں مشترکہ ریسرچ کریں گے۔ ٹرانسپورٹ کے شعبے کے ماہرین اور عہدیدار سعودی عرب اور امریکہ کے دورے کریں گے۔

مزید :

عالمی منظر -