عراق کے سرکردہ لیڈرآیت اللہ علی السیستانی کی مظاہرین کے خلاف تشدد کی مذمت

عراق کے سرکردہ لیڈرآیت اللہ علی السیستانی کی مظاہرین کے خلاف تشدد کی مذمت

  



بغداد(این این آئی)عراق کے سرکردہ شیعہ لیڈر آیت اللہ علی السیستانی نے جنوبی شہر نجف میں حکومت مخالف مظاہرین پر تشدد اور ان کے دھرنے پر مسلح دھاوے کی مذمت کی ہے۔اس کے نتیجے میں سات مظاہرین ہلاک اور پچاس سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نئی حکومت کو عوام کا اعتماد اور حمایت حاصل حاصل ہونی چاہیے۔آیت اللہ علی السیستانی نے سکیورٹی فورسز پر زوردیا کہ وہ حکومت مخالف مظاہرین کو آیندہ کسی بھی حملے سے بچائیں اور انھیں تحفظ مہیا کریں۔

مزید : عالمی منظر