تنخواہ دار طبقے اور عام لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے ، قوم اطمینان رکھے آٹا چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان

تنخواہ دار طبقے اور عام لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے ، قوم اطمینان رکھے آٹا ...
تنخواہ دار طبقے اور عام لوگوں کی مشکلات کا ادراک ہے ، قوم اطمینان رکھے آٹا چینی کی قیمتوں میں اضافہ کے ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا،وزیراعظم عمران خان

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ مجھے تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا ادراک ہے، چینی اورآٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں، ذمہ داروں کیخلاف قانونی کاررروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔

اسی اثناءمیں تمام متعلقہ حکومتی ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں۔ قوم اطمینان رکھے کہ ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /اسلام آباد