ریکارڈ ناغے کے بعد سی این جی سٹیشن کھل گئے

ریکارڈ ناغے کے بعد سی این جی سٹیشن کھل گئے
ریکارڈ ناغے کے بعد سی این جی سٹیشن کھل گئے

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی این جی کا ناغہ ریکارڈ سطح تک پہنچنے کے بعدآج سندھ میں سی این جی اسٹیشنز 7 دن کی بندش کے بعد آج صبح 7 بجے سے12 گھنٹے کیلئے کھل گئے ہیں۔سی این جی بھروانے کیلئے رات گئے سے ہی سٹیشنز کے باہر گاڑیوں ، رکشوں، ٹیکسیوں اور بسوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ جو رات نہیں پہنچ سکے علیٰ الصبح ان کی گاڑیوں اوررکشوں کی پہلی منزل بھی سی این جی اسٹیشن تھے،آج سندھ میں صرف 12 گھنٹے تک سی این جی اسٹیشن کھلیں گے۔

رپورٹس کے مطابق سی این جی اسٹیشنز کھلنے کے باوجود متعدد پمپوں پر مطلوبہ پریشر دستیاب نہیں تھا جس کی وجہ سے صارفین میں غم و غصہ پایا گیا اور وہ انتظامیہ کو کوستے دکھائی دیئے۔

واضح رہے کہ شہریوں کے لیے سی این جی گاڑیاں رکھنا عذاب بن گیا اور ٹنکی فل کرانے کے لیے گھنٹوں پہلے قطار لگانا پڑتا ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -