امریکا کا20ہزارفوجی بھیجنے کااعلان،یہ فوجی کہاں تعینات کئے جائیں گے؟خبرآگئی

امریکا کا20ہزارفوجی بھیجنے کااعلان،یہ فوجی کہاں تعینات کئے جائیں گے؟خبرآگئی
امریکا کا20ہزارفوجی بھیجنے کااعلان،یہ فوجی کہاں تعینات کئے جائیں گے؟خبرآگئی

  



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)پچیس سال بعد امریکا نے بڑا اعلان کردیا۔امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون)نے بیس ہزار فوجی یورپ بھیجنے کا اعلان کیاہے۔

ای یو نیوز کے مطابق امریکی پچیس سالہ تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں فوجیوں کو بھاری اور جدید ہتھیاروں کے ساتھ یورپ بھیج رہا ہے۔

ڈیفنڈر یورپ کے نام سے ہونے والی یہ مشقیں روسی سرحد سے ملحقہ یورپی علاقوں میں ہوں گی۔یہ مشقیں ایسے وقت میں ہورہی ہیں جب یورپ اور امریکا دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔

نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹالٹن برگ کہتے ہیں یہ مشقیں بڑے پیمانے پر اتحاد اور قوت کے اظہارکی علامت ہیں۔انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ مشقیں روس سمیت کسی بھی ملک کیخلاف نہیں ہیں۔یہ فوجی مشقیں ایک ماہ تک جاری رہیں گے۔

سرد جنگ ختم ہونے کے بعد یہ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مشقیں ہیں اور 25 برس میں اپنی نوعیت کی یہ پہلی مشقیں ہیں جو اپریل سے جولائی تک جاری رہیں گی، یہ مشقیں نہ صرف جرمنی کے مختلف علاقوں بلکہ پولینڈ اور بالٹک ریاستوں میں بھی کی جائیں گی۔امریکا کی زیر کمان ان مشقوں میں 18 دیگر نیٹو ممالک کے 17 ہزار فوجی بھی حصہ لیں گے۔

مزید : بین الاقوامی