راولپنڈی ٹیسٹ ،تیسرے روز کا کھیل ختم ،نسیم شاہ کی شاندار پرفارمنس سے پاکستان کی جیت کی امیدپیدا ہو گئی

راولپنڈی ٹیسٹ ،تیسرے روز کا کھیل ختم ،نسیم شاہ کی شاندار پرفارمنس سے پاکستان ...
راولپنڈی ٹیسٹ ،تیسرے روز کا کھیل ختم ،نسیم شاہ کی شاندار پرفارمنس سے پاکستان کی جیت کی امیدپیدا ہو گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر بنگلہ دیش کی ٹیم 6وکٹوں کے نقصان پر 126رنز بنا لیے جبکہ 86رنز کی لیڈ ابھی بھی باقی ہے ۔ آج پاکستان کی پوری ٹیم445رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے اور 212رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بنگلہ دیش کے 233 رنز کے جواب میں 10 وکٹوں پر 445رنز بنائے جس میں بابراعظم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 193 گیندوں پر 18 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 143 رنز کی اننگ کھیلی اور ٹیم کی پوزیشن کو مضبوط بنایا تاہم وہ تیسرے روز کے کھیل کے آغاز پر پہلی ہی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ان کے علاوہ اوپننگ پر آنے والے بیٹسمین شان مسعود نے قومی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور 11 چوکوں کی مدد سے سینچری بنا کر بولڈ ہو گئے ان کے علاوہ اسد شفیق نے 65 رنز کی اننگ کھیلی۔حارث سہیل نے دو چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 75 رنز بنائے۔ پاکستان کے ٹیسٹ کپتان اظہر علی صرف 34 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہوئے اور کیچ آوٹ ہو کر پولین لوٹ گئے۔ محمد رضوان 10 ، یاسر شاہ 5 اور عابد علی کھاتے کھولے بغیر ہی پولین لوٹ گئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے بوجید اور روبیل حسین نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ ان کے علاوہ تیج السلام نے دو اور عبادت حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش نے دوسری اننگ میں بیٹنگ کا آغاز کیا تو پاکستانی باولرز نے بنگلہ دیشی بلے بازوں کو وکٹ پر کھڑے رہنے نہ دیا ۔نسیم شاہ نے اپنے کیرئیر کی شاندار ہیٹرک کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کی ۔انہوں نے سیف حسن،محمد اللہ ،تیج السلام اور نجم الحسن کو آوٹ کیا ۔یا سر شا ہ نے تمیم اقبال اور محمد مٹھن کو آوٹ کیا ۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر پاکستان کے مایہ ناز باولرز مخالف ٹیم پر قہر بن کر برسے اور پوری ٹیم کو 233 رنز پر پولین پہنچا دیا۔ نگال ٹائیگرز کی جانب سے محمد متھون نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں تمیم اقبال 3، سیف حسین 0، نجم الحسین 44، مومن الحق 30، محمود اللہ 25، لٹن داس 33، تیج الاسلام 24 اور روبیل حسین 1 سکور بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی سب سے کامیاب باولر رہے جنہوں نے انتہائی عمدہ باولنگ کے ذریعے 53 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ فاسٹ باولر محمد عباس اور نسیم شاہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ حارث سہیل 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -