پاک فوج نے براڈپیک کی چوٹی پر پھنسے 2 غیر ملکی کوہ پیماﺅں کو ریسکیو کرلیا
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک فوج نے براڈپیک کی چوٹی پر پھنسے 2 غیرملکی کوہ پیماﺅں کو ریسکیو کرلیاہے۔
پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے آئی ایس پی آر نے کہاہے کہ آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے 2 غیرملکی کوہ پیماﺅں کو ریسکیو کرلیا ہے،غیرملکی کوہ پیماﺅں میں امریکی شہری ڈونلڈپودی اورفن لینڈ کی لوٹاہیزیکا شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دونوں کوہ پیما انٹرنیشنل مہم جوئی کیلئے آئے تھے،دونوں چوٹی سر کرتے وقت طبیعت کی خرابی کے باعث پھنس گئے تھے ۔