بھارت میں سکھوں کے مذہبی جلوس کے دوران دھماکہ

بھارت میں سکھوں کے مذہبی جلوس کے دوران دھماکہ
بھارت میں سکھوں کے مذہبی جلوس کے دوران دھماکہ

  



تارن ترن (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی پنجاب کے ضلع تارن ترن کے قریبی گاﺅں میں سکھوں کے مذہبی جلوس کے دوران دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے ہیں

تفصیلات کے مطابق ضلع تارن ترن کے قریبی گاﺅں ” پھووند “ میں سکھ مذہبی رسم ” نگر کیرتن “ اد اکر رہے تھے کہ اس دوران نوجوان پٹاخے چلانے میں مصروف تھے ، پٹاخوں کی چنگاریاں قریب ہی کھڑی ایک ٹرالی پر جا گریں جس میں بھاری مقدار میں پٹاخے موجود تھے ۔ آگ لگنے کے باعث شدید نوعیت کا دھماکہ ہوا جس کے باعث وہاں موجود دو بچے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ۔جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت ، 17 سالہ منپریت سنگھ 12 سالہ گرپریت سنگھ کے نام سے ہوئی ہے ۔تارن ترن کے ایس ایس پی نے بتایاکہ ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جارہی ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے امداد دی جائے گی جبکہ تمام زخمیوں کا علاج معالجہ مفت میں کیا جائے گا ۔

مزید : بین الاقوامی