وزیراعظم سے علی زیدی کی ملاقات،عزیربلوچ ،نثارمورائی اور سانحہ بلدیہ رپورٹس جاری کرنے کے عدالتی حکم پر بات چیت

وزیراعظم سے علی زیدی کی ملاقات،عزیربلوچ ،نثارمورائی اور سانحہ بلدیہ رپورٹس ...
وزیراعظم سے علی زیدی کی ملاقات،عزیربلوچ ،نثارمورائی اور سانحہ بلدیہ رپورٹس جاری کرنے کے عدالتی حکم پر بات چیت

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران کان سے وفاقی وزیر علی زیدی نے ملاقات کی ،ملاقات میں عزیربلوچ، نثارمورائی اورسانحہ بلدیہ رپورٹس جاری کرنے کے عدالتی حکم پر بات چیت ہوئی،وزیراعظم نے بھی جے آئی ٹی رپورٹس منظرعام پر لانے کے عدالتی فیصلے کی حمایت کی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران کان سے وفاقی وزیر علی زیدی نے ملاقات کی ،ملاقات میں عزیربلوچ، نثارمورائی اورسانحہ بلدیہ رپورٹس جاری کرنے کے عدالتی حکم پر بات چیت ہوئی،علی زیدی نے وزیراعظم کو چیف سیکرٹری سندھ کو لکھے گئے خط سے آگاہ کیا۔

علی زیدی نے کہا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق کاپی فراہم کرنے کی درخواست کی ہے،درخواست پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت کی کاررروائی شروع کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بھی جے آئی ٹی رپورٹس منظرعام پر لانے کے عدالتی فیصلے کی حمایت کی، وزیراعظم نے کہا کہ صوبائی حکومت عدالتی فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے ،حقائق کا عوام کے سامنے آناضروری ہے ۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد