متحدہ عرب امارات نے اپنی افواج یمن سے نکال لیں؟ بڑی خبرآگئی

متحدہ عرب امارات نے اپنی افواج یمن سے نکال لیں؟ بڑی خبرآگئی
متحدہ عرب امارات نے اپنی افواج یمن سے نکال لیں؟ بڑی خبرآگئی

  



دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)یمن میں خدمات سرانجام دینے والے متحدہ عرب امارات کے فوجی وطن واپس پہنچ گئے جہاں انہیں دبئی کے حکمران اور متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم شیخ راشد اللمکتوم نے شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک بیان میں شیخ راشد نے اپنے فوجیوں کو دھرتی کے سپوت اور یونین کے محافط کا خطاب بھی دیا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ دھرتی کے سپوتوں کی یمن سے وطن واپسی پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اس مشن میں انہوں نے اپنے بھائیوں کے ساتھ مل کر علاقہ میں امن و سلامتی اور استحکام کو یقینی بنایا۔شیخ راشد نے کہا کہ ان جوانوں نے یمن کے بائیس مقامات پرخدمات سرانجام دیں اور امدادی کاموں میں حصہ لے کر لاکھوں خاندانوں کی معاونت کی۔انہوں نے یمن میں کئی ترقیاتی کاموں میں بھی بڑح چڑھ کر حصہ لیا۔وطن کے بیٹوں کوگھرواپسی مبارک ہو۔

ابوظہبی کے ولی عہد اور اماراتی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈرشیخ محمد بن زاید النیہان نے بھی فوجیوں کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ”کل کادن قابل فخر ہے۔یو اے ای کل یمن میں قابل قدر خدمات سرنجام دینے والے اپنے جوانوں کی واپسی کا جشن منائے گی۔

مزید : بین الاقوامی /عرب دنیا