عمران صاحب عوام کوریلیف دینے کیلئے آپ کو گھر جانا ہوگا،مریم اورنگزیب

عمران صاحب عوام کوریلیف دینے کیلئے آپ کو گھر جانا ہوگا،مریم اورنگزیب
عمران صاحب عوام کوریلیف دینے کیلئے آپ کو گھر جانا ہوگا،مریم اورنگزیب

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ عوام کو ریلیف دینا ہے توجہانگیرترین اورخسروبختیار کی ملز سے کتنی چینی برآمدہوئی، تلاشی لیں،24 گھنٹے گزر گئے لیکن جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کی ملز کی تلاشی نہیں لی گئی،آٹا ،چینی بحرا ن ختم اور قیمت کرنے کیلئے جہانگیر ترین اورخسرو بختیار کو تلاشی دیناپڑے گی ۔

ترجمان مسلم لیگ نے کہا کہ عمران صاحب !آپ استعفیٰ دے کر ہی قوم کو ریلیف دے سکتے ہیں ،قوم کو ریلیف اب آپ کے گھر جانے سے ہی ملتا ہے ۔مریم اورنگزیب کاکہناتھاکہ عمران صاحب!چینی،آٹاچور مافیا کو ساتھ بٹھاکر آپ صرف عوام کی جیب کاٹ رہے ہیں ،ڈرامے ،تماشے اور جھوٹ سے تبدیلی نہیں صرف تباہی آسکتی ہے جوآپ لے آئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب!ملک چلاناجھوٹوں،نااہلوں،نالائقوں اورچوروں کے بس کی بات نہیں ،عمران صاحب !16 ماہ میں ثابت ہو گیا آپ کے پاس ملک چلانے کی قابلیت ہے اورنہ ہی صلاحیت،مریم اورنگزیب نے کہاکہ 16 ماہ کا حساب دیاجائے جہانگیر ترین اور خسروبختیار کی ملز کو کتنا نفع پہنچا ملک کا کتنا نقصان ہوا،نااہل ،نالائق اورکرپٹ ٹولے سے ملک مہنگااورغریب ترین ہوگیا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد