گھر میں آگ لگنے سے ماں اور6 بچے جاں بحق،لیکن گھرکاسربراہ کہاں ہے؟

گھر میں آگ لگنے سے ماں اور6 بچے جاں بحق،لیکن گھرکاسربراہ کہاں ہے؟
گھر میں آگ لگنے سے ماں اور6 بچے جاں بحق،لیکن گھرکاسربراہ کہاں ہے؟

  



واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی ریاست مسی سیپی کے وسطی شہر جیکسن میں آتشزدگی کا ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھر میں آگ لگنے سے ماں اور اس کے چھ بچے جاں بحق ہوگئے ہیں۔جن کی عمریں ایک سے تینتیس سال کے درمیان تھیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاستی حکام نے بتایا ہے کہ واقعہ ہفتے کو رات ساڑھے بارہ بجے جیکسن شہر کے نواحی علاقے کلنٹن میں پیش آیا۔امریکی حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں اور بیوی کو بچانے کی کوشش میں گھر کا سربراہ بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں 33 سالہ ماں برٹنی پریسلے اور بچے 15 سالہ لینڈن، 13 سالہ لین، 12 سالہ لاسن، 6 سالہ گریسن، 4 سالہ میلکم اور ایک سالہ فیلیسٹی شامل ہیں۔

مزید : بین الاقوامی