قوم کو گمراہ مت کریں،بی آرٹی کی تعمیراتی لاگت 66بلین روپے ہے ، پرویز خٹک کا شہبازشریف کو جوابی ٹوئٹ

قوم کو گمراہ مت کریں،بی آرٹی کی تعمیراتی لاگت 66بلین روپے ہے ، پرویز خٹک کا ...
قوم کو گمراہ مت کریں،بی آرٹی کی تعمیراتی لاگت 66بلین روپے ہے ، پرویز خٹک کا شہبازشریف کو جوابی ٹوئٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع پرویز خٹک اوراپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف میں بی آر ٹی سے متعلق ٹوئٹر پر بحث چھڑ گئی ۔
مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہبازشریف نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ بی آرٹی منصوبے کی تعمیر اتی لاگت ملتان،لاہور اوراسلام آباد میٹرو کے برابر ہے ،ن لیگ کے دور میں تینوں منصوبے ریکارڈ وقت میں مکمل کئے گئے ۔

وزیر دفاع پرویز خٹک نے شہبازشریف کو جوابی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ قوم کو گمراہ مت کریں،بی آرٹی کی تعمیراتی لاگت 66بلین روپے ہے ،پرویز خٹک نے کہا کہ شہبازشریف کی رپورٹ کردہ تعمیراتی لاگت90 بلین روپے غلط ہے،بی آرٹی منصوبہ کے مرکزی کوریڈور کی تعمیراتی لاگت لاہور میٹرو سے کم ہے ،انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی منصوبے میں کمرشل اورپارکنگ پلازے بھی شامل ہے۔