کراچی میں وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں کے افتتاح میں تاخیر

کراچی میں وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں کے افتتاح میں تاخیر

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں وفاقی حکومت کے جاری منصوبوں کے افتتاح میں تاخیرہوگئی،تین فلائی اوورزسے منسلک سڑکوں کی تعمیر اب وفاقی حکومت کرے گی ۔

میڈیارپورٹس کے مطابق سخی حسن چورنگی تابورڈآفس دونوں اطراف کی سڑکیں تعمیر کی جائیں گی ،ایس آئی ڈی سی ایل نے دیگر منصوبوں کی بچت سے سڑکوں کی تعمیر شروع کردی،893 ملین روپے سے تعمیر 3 فلائی اوورز منصوبے میں سڑکوں کی تعمیر شامل نہیں تھی ۔

وزیراعظم نے فروری کے وسط میں کراچی کے 7 منصوبوں کاافتتاح کرناتھا،سڑکوں کی تعمیر کے اضافی کام کے باعث افتتاح میں چند ہفتوں کی تاخیرہوگئی،زیرتعمیر سخی حسن چورنگی فلائی اوور26 فروری تک مکمل ہوگا،فائیو سٹارچورنگی فلائی اوور28 فروری تک عام ٹریفک کیلئے کھولا جا سکتا ہے ۔

کے ڈی اے چورنگی فلائی اووربھی رواں ماہ مکمل کرلیا جائے گا،کراچی واٹر بورڈ کی لائن کے سبب جام چاکروروڈ کی تعمیر روک دی گئی ،وفاقی حکومت جام چاکروتابنارس دو رویہ روڈ کی تعمیر کررہی ہے۔

مزید : علاقائی /سندھ /کراچی