امریکہ نے کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے چین کو کتنی امداد کی پیشکش کر دی ؟ بڑی خبر آ گئی

امریکہ نے کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے چین کو کتنی امداد کی پیشکش کر دی ؟ بڑی خبر ...
امریکہ نے کرونا وائرس سے لڑنے کیلئے چین کو کتنی امداد کی پیشکش کر دی ؟ بڑی خبر آ گئی

  



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ نے چین سمیت دیگر ممالک کو تیزی سے پھیلنے والے ” کرونا وائرس “ کے سدباب کیلئے 100 ملین ڈالر امداد کی پیشکش کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیسے امریکہ کے نجی اداروں کی جانب سے عطیہ کیے گئے ہیں جوکہ اس وبا کے جواب میں مضبوط امریکی قیادت کا مظہر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہماری دنیا کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ اس عزم میں ہمارا ساتھ دیں ، مل کر کام کرنے سے ہم تیزی سے پھیلتی ہوئی اس مہلک وبا پر قابو پا سکتے ہیں ۔

وبا پھیلنے کے بعد امریکی رد عمل کو چین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ امریکہ چین جانے والے غیر ملکیوں پر پابندی لگا کر خوف و ہراس پھیلا رہاہے تاہم بعد ازاں چین اور امریکی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں چین کے اقدامات کی تعریف کی اور انہیں ” بہت زیادہ پروفیشنل “ قرار دیا ۔

امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ مائیک پومپیو نے بیان میں کہا کہ امریکہ نے چین کو 17.8 ٹن میڈیکل سازو سامان پر مبنی امداد بھیجی ہے جن میں ماسک ، گاﺅنز اور ریسپیریٹرز شامل ہیں ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کرونا وائرس سے اس وقت 31 ہزار لوگ متاثر ہو چکے ہیں جبکہ 630 ہلاکتیں ہو چکی ہیں تاہم بیمار ہونے والے افراد کا علاج جاری ہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ چین نے وبا پر قابو پانے کیلئے پورے ملک میں ہسپتالوں کی تعمیر کا تیز ترین سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مزید : بین الاقوامی