کرونا وائرس، چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے وہ پیغام جاری کر دیا جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا

کرونا وائرس، چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے وہ پیغام جاری کر دیا جس کا ...
کرونا وائرس، چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے وہ پیغام جاری کر دیا جس کا ہر کوئی انتظار کر رہا تھا

  



بیجنگ (ڈیلی پاکستان آن لائن )چین میں پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہم ووہان اور بیجنگ میں چینی حکام سے رابطے میں ہیں اور صورتحال سے مکمل آگاہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نغمانہ ہاشمی نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ووہان شہر مکمل لاک ڈاﺅن ہے ، قرنطینہ مکمل ہونے تک کسی کو وہاں سے آنے کی اجازت نہیں ہے ، ہم ووہان اور بیجنگ میں چینی حکام سے رابطے میں ہیں اور صورتحال سے مکمل آگاہ ہیں ۔ اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ چین میں موجود ہر شہری کی فون کال اور ای میل کا جواب دیں ، مشکل حالات میں اپنے شہریوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ قرنطینہ میں ذہنی دباﺅ سے نکلنے کیلئے اپنے شہریوں کی نفسیاتی کونسلنگ بھی کر رہے ہیں ۔

کرونا وائس کے باعث اب تک 811 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 37 ہزار متاثر ہیں جنہیں علاج معالجے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔

مزید : قومی