چینی ڈاکٹر کی کرونا وائرس سے ہلاکت، تحقیقات کیلئے معائنہ گروپ ووہان پہنچ گیا
ووہان(شِنہوا)چین کے صوبہ ہوبے میں کورنا وائرس کے باعث ہلاک ہونے والے ڈاکٹرکی موت کی وجوہات جاننے کیلئے معائنہ گروپ ووہان پہنچ گیا۔قومی سپروائزری کمیشن کی جانب سے بھیجا گیا معائنہ گروپ کورونا وائرس وبا کے مرکز صوبہ
ہوبے کے دارالحکومت ووہان پہنچ گیاجوڈاکٹر لی وین لیانگ سے متعلق امور کی مکمل تحقیقات کرے گا۔یہ بات ہفتہ کو کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ نے بتائی ہے ۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے منظور شدہ کمیشن نے ووہان کے وسطی ہسپتال کے ساتھ منسلک ماہر امراض چشم ڈاکٹر لی سے متعلقامور کی تحقیقات کیلئے ایک معائنہ گروپ بھیجنے کافیصلہ کیا تھا۔ لی جمعہ کے روز ڈاکٹروں کی بھرپور کوششوں کے باوجود نوول کورونا وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے تھے۔