بھارت کا بغیر اجازت پاکستان آنے والی کبڈی ٹیم کیخلاف کارروائی کا حکم؟ مقامی اخبار نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

بھارت کا بغیر اجازت پاکستان آنے والی کبڈی ٹیم کیخلاف کارروائی کا حکم؟ مقامی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ویب ڈیسک)بھارت نے پاکستان جانے والی بھارتی کبڈی ٹیم کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ہے، دوسر ی جانب بھارتی کبڈی ٹیم کے کوچ کاکہناہے کہ دنیا میں کہیں بھی جائیں اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ 

روزنامہ جنگ کے مطابق ایمیچور کبڈی فیڈریشن آف انڈیاکے ایڈمنسٹریٹر ریٹائرڈ جسٹس ایس پی گرگ نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کبڈی ٹیم نے پاکستان جانے کے لئے حکومت سے کسی قسم کی اجازت طلب نہیں کی اس کے باوجود کبڈی ٹیم کے نام پر 57افراد گزشتہ روز واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان کیسے چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جانے والے ان افراد میں کبڈی کے ساتھ تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد صرف 18ہے جب کہ یہ بھی ایک معمہ ہے کہ 57افراد پاکستان پہنچ گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہرپریت نے اپنے طور پر نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے سے رابطہ کیا جہاں سے 60افراد کو کبڈی ٹیم کے نام پر ویزہ جاری کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کبڈی فیڈریشن بھارتی وزارت داخلہ اور خارجہ سے رابطہ کر رہی ہے جب کہ اٹاری بارڈر پر امیگریشن حکام کی بازپرس بھی کی جا رہی ہے۔ کبڈی ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر سابق وزیر کھیل ملوکہ سے جب اس حوالے سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ کبڈی ٹیم کے کوچ ہرپریت سنگھ نے انہیں بتایاتھا کہ وہ ماضی میں بھی حکومت سے اجازت طلب نہیں کرتے رہے ہیں۔

اخبار کے مطابق پاکستان پہنچنے والی کبڈی ٹیم کے کوچ ہرپریت سنگھ نے کہا کہ کبڈی ٹیم دنیا بھر میں جہاں بھی جاتی ہے وہ بھارتی حکومت سے اجازت نہیں لیتی تاہم اس مرتبہ چونکہ پاک بھارت تعلقات کشیدہ ہیں اس لئے ان کو حکومت سے اجازت لینے کی ضرورت تھی تاہم انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ اس حوالے سے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ بھارتی کبڈی ٹیم پاکستان آئی ہے جو خوشی کی بات ہے۔

مزید :

کھیل -