انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل، بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت لیا

انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل، بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت لیا
انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل، بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت لیا

  



پوٹ شیف روم (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انڈر 19 ورلڈ کپ فائنل میچ میں بنگلہ دیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ فائنل میچ کیلئے بھارت کی پلینگ الیون میں یشوی جیسوال، دیوینش سیکسینا ، تلک ورما ، پریام گرگ (کپتان) ، دروو جیرل ، سدیش ویر ، اتھاروا انکولکر ، روی بیشونی ، ششوت روات ، کارتک تیاگی ، آکاش سنگھ ، ودیاھدر پٹیل ، سبہانگ ، سوشانت مشرا اور کمار کوشہاگرا شامل ہیں ۔

جبکہ بنگلہ دیش کے سکواڈ میں پرویز حسین ،تنزید حسن ، محمدالحسن ، توحید ، شہادت حسین، اکبر علی ، شمیم حسین ، رکیب الحسن ، شوریف السلام ، تنظیم حسن ، حسن مراد ، پرانتک ، شاہین عالم ، اویشک داس شامل ہیں ۔

بنگلہ دیش کے کپتان اکبر علی نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے ایک لمباسفر تھا ، ہم نے گزشتہ دو سالوں میں سخت محنت کی ہے ، ہماری وزیراعظم بہت مہربان ہیںاور انہوں نے ہمارے ساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہناتھا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے مراد کی جگہ اوی شیک کو شامل کیا گیاہے ۔

بھارتی کپتان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر اعتماد ہیں کیونکہ ہمارے پاس بہترین مڈل آرڈر بلے باز موجود ہے ، ٹیم میں آج کے میچ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔

مزید : کھیل