پی ایس ایل 5،  فرنچائز نے 8 متبادل کھلاڑی شامل کرلیے، کون کس ٹیم کا حصہ بنا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

پی ایس ایل 5،  فرنچائز نے 8 متبادل کھلاڑی شامل کرلیے، کون کس ٹیم کا حصہ بنا؟ ...
پی ایس ایل 5،  فرنچائز نے 8 متبادل کھلاڑی شامل کرلیے، کون کس ٹیم کا حصہ بنا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

  



پشاور (آئی این پی)پاکستان سپر لیگ 2020ء کے لیے کھلاڑیوں کے متبادل پر مشتمل ڈرافٹ قذافی سٹیڈیم،لاہور میں منعقد ہوا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا آغاز 20 فروری سے ہوگا۔ ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں شامل فرنچائزز نے ابتدائی ڈرافٹ میں

پک کیے گئے کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث متبادل کھلاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر ایونٹ میں شرکت کے لیے پک کرلیا ہے۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے لیے پشاور زلمی اور کراچی کنگز نے 2،2 جبکہ لاہور قلندرز، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز نے 1،1متبادل کرکٹر کو سکواڈ میں شامل کیا ہے۔کراچی کنگز نے ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں پک کیے گئے دونوں کھلاڑیوں کو مکمل ایڈیشن کے لیے سکواڈ میں شامل کیا تاہم پشاور زلمی کی ایک پک مکمل ایڈیشن اور دوسری جزوقتی طور پر سکواڈ کا حصہ ہوگی۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز نے مکمل ایڈیشن کے لیے ایک ایک جبکہ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے مقررہ وقت تک کے لیے ایک ایک متبادل کرکٹر کا انتخاب کیا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020ء کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کے عمل میں منتخب شدہ کھلاڑیوں کی عدم دستیابی کے باعث ریپلیسمنٹ ڈرافٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔

جو کھلاڑی ابتدائی ڈرافٹ سے قبل ہی عدم دستیابی ظاہر کرچکے تھے ان فرنچائزز کو ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں پہلے پکس دی گئیں۔ ریپلیسمنٹ ڈرافٹ میں کراچی کنگز نے مکمل ایڈیشن کے لیے اسکواڈ میں 2 تبدیلیاں کی ہیں۔اس سلسلے میں لیام پلنکٹ (گولڈ، سپلیمنٹری) کی جگہ نیوزی لینڈ کے مچل میکلینگن(گولڈ) اور انگلینڈ کے ڈین لارنس (سلور)کی جگہ ویسٹ انڈیز کے چیڈوک والٹن (سلور)کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

لیام پلنکٹ انجری اور ڈین لارنس نیشنل ڈیوٹی کے باعث کراچی کنگز کو دستیاب نہیں ہوں گے۔ مچل میکلینگن گذشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز جبکہ چیڈوک والٹن ایڈیشن 2018اور 2019 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔پشاور زلمی نے جنوبی افریقہ کے ڈوائن پریٹوریئس (سلور) کی جگہ انگلینڈ کے لوئس گریگری (سلور) کو مکمل ایڈیشن کے لیے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ ڈوائن پریٹوریئس بھی نیشنل ڈیوٹی کے باعث پشاور زلمی کو دستیاب نہیں ہوں گی۔ ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان سیریز کے باعث آلراو¿نڈر کیرون پولارڈ (پلاٹینم) 7 مارچ تک پشاور زلمی کو دستیاب نہیں ہوں گے لہٰذا پشاور زلمی نے کیرون پولارڈ کی جگہ کارلوس بریتھ ویٹ (ڈائمنڈ) کو جزوی طور پر اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔

کارلوس بریتھ ویٹ گذشتہ ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ اسی طرح نیشنل ڈیوٹی کے باعث ویسٹ انڈیز کے فابیئن ایلن (سلور)بھی مارچ کے پہلے ہفتے تک ملتان سلطانز کو دستیاب نہیں ہوں گی۔ فابیئن ایلن کی جگہ انگلینڈ کے وائن میڈسن (سلور) مقررہ وقت تک ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔ ویسٹ انڈیز کے لینڈل سمنز (ڈائمنڈ، سپلیمنٹری) نجی وجوہات کے باعث ایونٹ میں شرکت نہیں کررہے لہٰذا ان کی جگہ جنوبی افریقہ کے ڈین ولاز (گولڈ)مکمل ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کریں گے۔

مزید : کھیل