ناکام حکومت کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے،مولانا فضل الرحمان،کراچی میں جلسے کا اعلان

ناکام حکومت کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے،مولانا فضل الرحمان،کراچی میں جلسے ...
ناکام حکومت کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے،مولانا فضل الرحمان،کراچی میں جلسے کا اعلان

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جے یو آئی (ف)کے رہنما مولانافضل الرحمان نے کہاہے کہ ناکام حکومت کی وجہ سے ملک بحران کا شکار ہے ،بجلی،گیس اورپٹرول سمیت ہرچیزکی قیمتیں بڑھ رہی ہیں،مولانا نے کراچی میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 23 فروری کو کراچی میں بڑاجلسہ عام ہوگاجبکہ یکم مارچ کو اسلام آباد میں کنونشن کا انعقاد ہوگا۔

جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں آج مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں آئینی اور منتخب حکومت کے قیام کےلئے مشاورت ہوئی،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن تقسیم ہو تو حکومت فائدہ اٹھاتی ہے،جو موقف پہلے تھا آج بھی اسی پر قائم ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا کہ 23فروری کو کراچی، یکم مارچ کو اسلام آباد میں مارچ ہوگی،ان کاکہناتھا کہ آج ملک میں مہنگائی کاراج ہے،اپوزیشن اپناکردارادا کررہی ہے،عوام کی مایوسی کوامیدکی کرن سے بدلنے کی کوشش کررہے ہیں،مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آزادی مارچ میں سیاسی فیصلوں کا دخل ہے جس کے باعث نتائج آنے میں تاخیر ہوئی،سیاسی فیصلوں کی وجہ سے کچھ مشکلیں آئیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور