لاہور،آئس نشے کیلئے دوستوں نے امام مسجد کے بیٹے کو قتل کردیا،ملزموں کا اعتراف جرم

لاہور،آئس نشے کیلئے دوستوں نے امام مسجد کے بیٹے کو قتل کردیا،ملزموں کا ...
لاہور،آئس نشے کیلئے دوستوں نے امام مسجد کے بیٹے کو قتل کردیا،ملزموں کا اعتراف جرم

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے علاقے گلشن راوی میں نالے میں صندوق سے ملنے والی لاش کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے، مقتول حافظ ہمدان کے دوستوں نے اعتراف جرم کرلیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق 6 فروری کو گلشن راوی میں نالے سے صندوق سے امام مسجد کے بیٹے کی ملنے والی لاش کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے،مقتول حافظ ہمدان کے دوستوں نے اعتراف جرم کرلیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ حافظ ہمدان کے دوست رانا عبداللہ اور اویس آئس کا نشہ کرتے تھے، نشے کیلئے پیسے کم پڑنے پر ملزموں نے ہمدان کا فون چھینا، مزاحمت پر سر پر راڈ مار کر قتل کردیا۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور