نامور محقق، آرکیٹیکٹ نسیم احمد کی کتاب "الحجرہ المطہرہ (ﷺ) کی تقریبِ رونمائی چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کی

نامور محقق، آرکیٹیکٹ نسیم احمد کی کتاب "الحجرہ المطہرہ (ﷺ) کی تقریبِ رونمائی ...
نامور محقق، آرکیٹیکٹ نسیم احمد کی کتاب

  



لاہور (ویب ڈیسک) 34ویں لاہور انٹرنیشنل بک فیئر 2020 میں نامور محقق، تاریخ دان، مصنف، آرکیٹیکٹ نسیم احمد کی کتاب "الحجرہ المطہرہ (صلی اللہ علیہ وسلم) کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی، کتاب کی رونمائی چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے کی، اس موقع پر محمد فیصل (مدیر الفیصل پبلشرز) اور دیگر احباب بھی موجود تھے.

کتاب کی تقریبِ رونمائی کے موقع پر چیئرمین پیمرا جناب محمد سلیم بیگ نے آرکیٹیکٹ نسیم احمد کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ نسیم احمد کا علمی کارنامہ ہے، نسیم احمد کی کتاب تاریخی اور مذہبی اہمیت کی حامل ہے اور ہم اسے انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں. 

تفصیلات کے مطابق "الحجرہ المطہرہ (صلی اللہ علیہ وسلم) لاہور میں مقیم سنیئر آرکیٹیکٹ نسیم احمد کی تازہ ترین تخلیق ہے اس سے قبل ان کی اہم ترین کتب"حجاز ریلوے، عثمانی ترک اور شریفِ مکہ"،"بیت اللہ کعبہ شریف" اور"الکعبة المشرفة مجموعة الواح" منظر عام پر آچکے ہیں.

مصنف اور کتاب کے ناشر نسیم احمد کے مطابق "الحجرہ المطہرہ (صلی اللہ علیہ وسلم) سو فی صد ہاتھ سے تیار کردہ نادر نمونہ ہے جس میں الحجرہ المطہرہ سے متعلق اہم معلومات سمیت خطاطی اور فن پارے موجود ہیں، ان کی کتاب کے بارے میں مزید تفصیلات کے لئے architect.naseem@gmail.com یا فون نمبر 03004210156 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے.

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور