پالتو کتا مالکن کی منگنی کی انگوٹھی نگل گیا

پالتو کتا مالکن کی منگنی کی انگوٹھی نگل گیا
پالتو کتا مالکن کی منگنی کی انگوٹھی نگل گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کیپ ٹاون (آئی این پی ) جنوبی افریقا میں پیپر نامی پالتو کتے نے غلطی سے مالکن کی منگنی کی انگوٹھی نگل لی۔ بعد ازاں پیپر کو فوری طور پر ویلی فارم اینیمل اسپتال منتقل کیا گیا جہاں جانوروں کے ڈاکٹر نے پیپر کا معائنہ کرنے کے بعد ان کا ایکسرے لیا۔

پیپر کے معدے کے ایکسرے میں مالکن کی منگنی کی انگوٹھی نمایاں نظر آ رہی تھی۔جانورون کے ڈاکٹر نے پالتو کتے پیپر کو ایک ایسی دوائی کھلائی جس سے اس کو قے آئی اور اس قے کے ذریعے کتے نے مالکن کی منگنی کی انگوٹھی اگل دی۔