گورنر عمران اسماعیل ایک اور اختیار سے محروم،سپیکر سندھ اسمبلی نے محتسب اعلیٰ کی تقرری کا اختیار وزیراعلیٰ کو دیدیا

گورنر عمران اسماعیل ایک اور اختیار سے محروم،سپیکر سندھ اسمبلی نے محتسب ...
گورنر عمران اسماعیل ایک اور اختیار سے محروم،سپیکر سندھ اسمبلی نے محتسب اعلیٰ کی تقرری کا اختیار وزیراعلیٰ کو دیدیا

  



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ میں محتسب اعلیٰ کی تقرری کا اختیار وزیر اعلیٰ کو دےدیاگیا،سپیکر سندھ اسمبلی نے ترمیمی بل کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل ایک اور اختیار سے محروم ہو گئے،محتسب اعلیٰ کے تقرر کا اختیار وزیراعلیٰ کے سپرد کردیاگیا، سپیکرسندھ اسمبلی نے ترمیمی بل کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ گورنر سندھ نے ترمیمی بل پر 10دن گزرنے کے باوجود جواب نہیں دیا،گورنر سندھ کے جواب نہ دینے پر بل کو منظور سمجھا جائے،ترمیمی ایکٹ کو فوری جاری کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے گئے۔

مزید : قومی /علاقائی /سندھ /کراچی